مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے دوسرے اجلاس کا آغازہوگیا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر جناب محمد مخبـر نے تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام کو ملک میں امن و صلح برقرار کرنے کی توقع ہے۔
ایران کے نائب صدر نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ اور وفود کا تہران میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں ہمسایہ ممالک کی اہم ذمہ داری ہے ۔ افغانستان کے عوام بھی اپنے ملک میں ترقی ،خوشحالی اور امن دیکھنا چاہتے ہیں ۔
ایران کے نائب صدر محمد مخـبر نے کہا کہ افغانستان کےساتھ ہمسایہ ممالک کے گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں ۔ افغانستان میں امن و سلامتی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے لئے بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن و صلح کے لئے ہر قسم کی مدد فرامہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور تہران میں افغانستان میں قیام کمن کے سلسلے میں یہ دوسرا اجلاس ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ میں آج افغانستان کے 4 ہمسایہ ممالک پاکستان، ازبکستان، ترکمنستان اور تاجیکستان کے وزراء خارجہ کا اجلاس جاری ہےاس اجلاس میں روس اور چین کے وزراء خارجہ آن لائن شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران کی افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔ ایران بھی روس ، چین،پاکستان اور دیگر ممالک کی طرح افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل کا خواہاں ہے۔
آپ کا تبصرہ